تہران (رپورٹنگ آن لائن )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف قابل تعریف رہا ہے۔
میڈیارپورٹس کے م طابق آیت اللہ خامنہ ای کا سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کہنا تھا کہ اگرچہ اسلامی ممالک کو ہمیشہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی ترغیب دی جاتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود پاکستان کبھی بھی ان ترغیبات سے متاثر نہیں ہوا۔








