شہباز گل 268

مری کی تمام مین شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیاہے،معاون خصوصی شہباز گل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مری کی تمام مین شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا کہ مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا، راولپنڈی پولیس، ضلعی انتظامیہ،پاک فوج کے جوان اور ہمارے مقامی لوگ رات بھر متحرک رہے۔راولپنڈی اسلام آباد سے مری آنے والے راستوں پر پولیس موجود ہے، راستے آج بھی بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں