شہباز گل

مریم کرائے کے ترجمانوں کی بات کس منہ سے کرتی ہیں، شہباز گِل

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کرائے کے ترجمانوں کی بات کس منہ سے کرتی ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ کسی میرٹ پرنہیں آئیں جو دوسروں کے بارے میں ایسی باتیں کرتی ہیں، میں حیران ہوں کہ یہ عوام کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نے کہاکہ انہوں نے یہ سوچے بغیر بجلی گھر لگائے، ٹرانسمیشن لائنز نہیں بنائیں۔انہوںنے کہاکہ آپ کو جواب دینا پڑے گا کہ آپ نواز شریف اور مریم نواز کے ملک دشمن بیانیے کے ساتھ کھڑی ہیں یا نہیں۔