کرن محمد علی

مریم نواز کے مقابلے میں کامیاب ہو کر این اے 119 کی عوام کی نمائندگی کروں گی، کرن محمد علی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)صوبائی دارلحکومت لاہور کے حلقہ این 119 سے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والی ایم کیو ایم کی رہنما کرن محمد علی کا کہنا ہے کہ الیکشن جیت کر لوئر مڈل کلا س اور نچلے طبقے کےمسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہو گی۔ نوجوان نسل پاکستان کا روشن مستقبل ہے ان کی نمائندگی کر کے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنا میرا بنیادی منشور ہے۔ مریم نواز بھی این اے 119 سے امیدوار ہیں۔

قومی اقربا پروری کی سیاست سے تنگ آ چکی ہے، پڑھے لکھے، ایماندار اور محب وطن چہروں کی تلاش ہے اور مجھے بڑی امید ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے کامیابی دیں گے۔ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی پاکستان کی ترقی اور قومی خوشحالی میں ناکام ہو چکی ہیں۔ ایم کیوایم ایک منظم جماعت ہے ، جس کے پاس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا جامع پلان ہے۔
کرن محمد علی
ان کا کہناہے کہ میں اپنے عوام اور ووٹرز کو اپنی پارٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے منشور ،فلسفہ اور تحریکی پیغام سے ووٹر کو قائل کر رہی ہوں کہ ان کے مسائل کا حل صرف میری پارٹی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے منشور میں ہے۔ میں گھر گھر جا کر اپنی کلاس کے لوگوں کو اپنا پیغام پہنچا رہی ہوں کہ ان کے مسائل کا حل تب ہوگا جب وہ اپنے حقیقی نمائندے منتخب کریں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ ایک ڈسپلن جماعت ہے۔ اس جماعت کے اندر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سنیئر ڈپٹی کنوینیر مصطفی کمال سنیئر ڈپٹی کنوینیر ڈاکٹر فاروق سٹار وراکین رابطہ کمیٹی کے تمام فیصلے من وعن تسلیم کئے جاتے ہیں۔ ایم کیو ایم کی قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا اور متحدہ قومی موومنٹ کا پیغام گھر گھر پہنچاؤں گی۔

کرن محمد علی کا کہنا ہے کہ صرف این ایک 119 میں ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں مسائل ہیں صرف ایک حلقے کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے نہیں پورے پاکستان کے غریب مڈل کلاس لوئر مڈل کلاس اور نچلے طبقے کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہو گا۔ صحت تعلیم روزگار مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے میں پارلیمنٹ میں پہنچ کر 98 فیصد کمزور طبقے کی آواز بنوں گی ۔

میں اس فروسودہ نظام کے خلاف ہوں جس میں کبھی عوام کو روٹی کپڑا مکان کے نام پر لوٹا گیا اور کبھی نیا پاکستان بنانے کے نام پر فساد برپا کیا گیا۔ عوام مجھے کامیاب کروائے میں ان کے مسائل حل کروں گی۔