مریم نوازشریف 34

مریم نواز نے عارف والا میں سینیٹری ورکر کے مین ہول میں گرنے کا نوٹس لے لیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عارف والا میں سینیٹری ورکر کے مین ہول میں گرنے اور سیوریج لائن میں گیس بھرنے کے باعث جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

مریم نواز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے مین ہول میں اترنے کے لیے درکار حفاظتی آلات استعمال نہ کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں