عظمی بخاری 42

مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر بن گئیں،باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے یوتھ کے دل جیتے ہیں’ عظمیٰ بخاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نوجوان نسل کی پسندیدہ لیڈر بن گئی ہیں،الیکٹرک بائیکس،اسکالرشپ اور لیب ٹاپ تقسیم کی تقریبات میں اسکا عملی مشاہدہ دیکھنے کو ملا،مریم نواز نے باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے یوتھ کے دل جیتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نوجوان جلائو گھیرائو اور مار دھاڑ کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، اپنے مذموم مقاصد کے لئے نوجوانوں کی ذہن سازی کرنے والے یوتھ کے اصل دشمن ہیں۔یوتھ پاکستان کا مستقبل ہے ،انکے ہاتھوں میں قوم کی تقدیر ہے،مریم نواز نوجوانوں کے ہاتھوں میں کیلوں والے ڈنڈے نہیں لیب ٹاپ تھما رہی ہیں،مریم نواز نے نوجوانوں سے کیے تمام وعدے پورے کیے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوتھ کے جعلی دعویداروں نے یوتھ کو اپنے ناپاک اعزائم اور اداروں کیخلاف اکسانے کے لئے استعمال کیا،پنجاب آج تمام صوبے میں ترقی اور خوشحالی میں لیڈ کررہا ہے،یہ مریم نواز کے میرٹ،شفافیت اور گڈگورننس کی بہتر پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں