لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پاک فضائیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہےـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاک فوج، سائنسدانوں اورانجینئرز کی ٹیم کو تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے تیمور ویپن سسٹم سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔






