اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عہدیداروں اور کارکنا ن کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب کی لاٹھی، گولی، گالی کی سرکار نہیں چلے گی،عمران صاحب ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ تو ہوگا۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کیا کورونا نے حکومتی جلسوں کو این آر او دے رکھا ہے؟،عمران صاحب کیا کورونا صرف اپوزیشن کے جلسوں میں آتا ہے؟،سکھر میں پی ٹی آئی کی ”کورونا فری” تقریب عمران صاحب کے ایک اور’یوٹرن’ اور جھوٹ کا ثبوت ہے ۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے لئے جیل، جھوٹے پرچے، لاٹھیاں اور گرفتاریاںہیں، حکومت کو ہر جگہ جلسوں کی آزادی ہے،ایک ملک میں دو قانون نہیں چلیں گے، عمران صاحب کی فسطائیت کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ بہاولپور، ڈی جی خان اور ملتان ڈویڑن میں پی ٹی آئی حکومت کی بزدلانہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،اعجاز اچلانہ، سعد کانجو، قاسم گیلانی سمیت عہدیداروں اور کارکنان گرفتارہونے سے جلسہ نہیں رکے گا۔







