مریم اورنگزیب 238

مریم اورنگزیب کا سیلز ٹیکس ری فنڈز فوری ادا کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سیلز ٹیکس ری فنڈز فوری ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹس بند ہونا افسوسناک اور ملک کی معیشت کیلئے خطرناک ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹس کا بند ہونا زراعت اور صنعت دونوں کی تباہی کا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی زراعت اور کسان متاثر ہوں گے، غربت اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا، یہ عمران صاحب کی لائی”ترقی”کے بھیانک ثمرات ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ دو سال سے ایف بی آر سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے میں ناکام ہے ،ریونیو بڑھ گیا ہے تو سیلز ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی 2 سال سے کیوں بند ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ اربوں روپے کے سیلز ٹیکس ری فنڈ نہ ہوناعمران صاحب کے دعووں کی نفی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں ٹریکٹر کی قیمت بڑھ جائے گی اور ملک کی فوڈ سکیورٹی متاثر ہوگی ،زراعت متاثر ہونے سے خوراک کی قلت اور قیمتوں دونوں میں اضافہ ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی جو پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور دیہات میں مہنگائی شہروں سے زیادہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ معاشی تباہی نے ہر شعبے کو تباہ کردیا ہے، تاریخی مہنگائی میں ان یونٹس کے بند ہونے مہنگائی میں مزید شدت آئے گی،2 لاکھ خاندان متاثر ہوں گے، پہلے ہی 60 لاکھ بے روزگار ہو چکے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب دو کروڑ لوگ غربت کے جہنم میں۔ گرا چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیداواری یونٹس سمیت دیگر تمام کو فی الفور سیلز ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ دو لاکھ خاندانوں کو بے روزگاری، بھوک اور افلاس کا شکار ہونے سے بچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں