راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے 1000 کلو واٹ ڈیجیٹل ڈی آر ایم میڈیم ویو ٹرانسمیٹر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
ٹرانسمیٹر راولپنڈی کے نواحی علاقے روات میں نصب ہوگا جس کی تکمیل دو سال میں ہوگی۔ اتوار کو ریڈیو پاکستان روات پہنچنے پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان، ڈائریکٹر جنرل ریڈیو طاہر حسن سمیت وزارت اطلاعات کے افسران اور صحافیوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔