مصطفی کمال 206

مردم شماری کے معاملے پر پی ایس پی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، مصطفی کمال

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مردم شماری کے معاملے پر پی ایس پی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، ہم نے پہلے دن سے مردم شماری کو مسترد کیا، چیف جسٹس نے آن ریکارڈ کہا ہے کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ سے زائد ہے۔

چئیرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے پاکستان ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی اس مردم شماری کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ اس شہر کے تمام ادارے، عدالت اور ہر طبقے نے اس مردم شماری کو غلط ثابت کیا ہے۔ میں نے اس شہر کا چپہ چپہ ترقیاتی کاموں کے درمیان خود جاکر دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب 2018 کے جنرل الیکشن 2017کی مردم شماری سے ہوسکتے ہیں تو بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں؟ مجھے نہیں لگتا کہ بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں گے۔ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی پی ٹی آئی کے اس جرم میں ایم کیو ایم کو برابر کا شریک سمجھتی ہے۔ اگر یہ سنجیدگی سے حکومت چھوڑنے کی بات کرتے تو پی ٹی آئی کی کیا مجال جو یہ فیصلہ واپس نہ لے۔ وسیم اختر، خالد مقبول صدیقی سمیت پوری قیادت ہر مقدمات ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں