وزیر اعظم عمران خان 252

مردم شماری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا ، وز یر ِ اعظم

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مردم شماری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابی عمل میں شفافیت لے کر آئے گی ، پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل پر مثبت اثرات کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے ملاقات کی جس میں مردم شماری اور سندھ میں جاری وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں شرکا نے کہا کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں مل کر سندھ اور بالخصوص کراچی کی ترقی کیلئے موثر کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ دورِ حکومت میں ادارے آزاد ہیں ، مردم شماری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابی عمل میں شفافیت لے کر آئے گی ، پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل پر مثبت اثرات کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ وفد نے وفاقی حکومت کے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے منصوبوں پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں