سلمان اکرم راجا 55

مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آرہا جسے اصولوں پر بات کرنی ہے وہ ہم سے بات کرے، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ انہیں مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آرہا جسے اصولوں پر بات کرنی ہے وہ ہم سے بات کرے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایک مرتبہ پھر مذاکرات کے لیے نئی شرائط رکھ دیں۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ انتخابات کو شفاف بنانے، عوامی مینڈیٹ کی واپسی اور آزاد عدلیہ پر بات کی جائے۔ کسی آسائش کیلئے اور چور دروازے کے لیے بات نہیں کریں گے۔ عمران خان کو سائیڈ پر نہیں رکھا جاسکتا۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ساتھ بیٹھ کر چائے پیئں، بسکٹ کھائیں تاکہ لگے کہ سب اچھا ہے ، جھوٹ کو چھپانے کے لیے یہ ایسا تاثر دینا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن سے ملاقات کر رہے ہیں۔ پہلے بھی حکومت کے ساتھ بیٹھے تھے، بسکٹ کھائے، چائے پی اور کچھ نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں