اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔
ایک انٹرویومیں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ ابھی تک وزارتِ تعلیم کے تحت ہے،رجسٹریشن اب تک وزارتِ صنعت کو منتقل نہیں ہوئی جبکہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا بحران 2024 کے الیکشن کی وجہ سے نہیں 2018 کے الیکشن کی وجہ سے ہے، سیٹیں 24 سے 7 کرنے کے باوجود ایم کیو ایم کی افادیت میں فرق نہیں پڑا۔