میٹرو بس 26

مختلف شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں33فیصد اضافہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب کے مختلف شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں 33 فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 26 مارچ 2026 سے ہوگا۔ حکام کے مطابق تمام بی آر ٹی لائنز بشمول میٹروبس لاہور کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔نئے فیصلے کے بعد لاہور،راولپنڈی اور ملتان میں چلنے والی ریڈ میٹرو بس کا کرایہ بڑھا کر 40 روپے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ گرین ٹرانسپورٹ کارڈ رکھنے والے مسافروں کو 15 روپے رعایت دی جائے گی جس کے تحت وہ صرف 25 روپے میں سفر کر سکیں گے۔حکام کے مطابق کرایوں میں اضافہ آپریشنل اخراجات میں اضافے اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ رعایتی کارڈ کے ذریعے شہریوں کو ممکنہ حد تک سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں