ترقیاتی سکیموں

مختلف سیکٹرز کی 9 ترقیاتی سکیموں کیلئے 13ارب 20 کروڑ 88لاکھ 88 ہزار روپے کی منظوری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے40ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 9 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 13ارب 20 کروڑ 88لاکھ 88 ہزار روپے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سہیل انور چوہدری نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں آفٹرنون سکول پروگرام (پرائمری سکولوں کی اپ گریڈیشن)کیلئے5 ارب 65کروڑ77لاکھ24ہزار روپے، بہترین سہولیات کے ساتھ ڈیٹا سینٹر سروسز کی اصلاح اور پی ایف ایس اے کے بیک اپ (ترمیمی) کیلئے 73کروڑ 52لاکھ 89ہزار روپے، لاہور میں پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور کی کمپیوٹرائزیشن کی اپ گریڈیشن اور اصلاح (پی سیII)کیلئے 1کروڑ82لاکھ روپے،

پی اینڈ ڈی بورڈ کا پروگرام ایمپلیمنٹیشن یونٹ (ترمیمی) کیلئے 80کروڑ 49لاکھ 93ہزار روپے، ضلع سرگودھا میں سلانوالی سے چک نمبر 58/جنوبی بذریعہ 119 مور، 126/SB تک سڑک کی مرمت/ بحالی کیلئے 1ارب 32کروڑ87لاکھ 35ہزار روپے، ضلع لیہ میں چک نمبر سے ٹی ڈی اے 152 سے بہادر گامن سہول تک ایم/آر کی تعمیرکیلئے 54کروڑ 69لاکھ 89ہزار روپے، ضلع نارووال میں ظفروال سے شکر گڑھ روڈ کی بحالی/مرمت کیلئے 1ارب25کروڑ 66لاکھ 53ہزار روپے، ضلع سرگودھا میں85 جھل سے سلانوالی روڈ کی بحالی (ترمیمی)کیلئے 84کروڑ43لاکھ 5ہزار روپے اور ضلع چنیوٹ میں چنیوٹ جھنگ روڈ کی بحالی/بہتری کیلئے 2ارب 1کروڑ 60لاکھ روپے شامل ہیں۔