سرکاری ملازمین 223

محکمہ قانون پنجاب نے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کی مالی امداد کا بجٹ کم کر دیا

شہباز اکمل جندران۔۔۔

محکمہ قانون پنجاب نے مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کی مالی امداد کے لئے مختص کیے جانے والے فنڈز کا حجم کم کر دیا ہے۔
سرکاری ملازمین
سال 2020-21 میں دوران ملازمت محکمے کے وفات پانے والے ملازمین کے اہل خانہ کی مالی امداد کے لئے 56 لاکھ روپے کابجٹ مختص کیا گیا تھا جسے رواں مالی سال کے دوران کم کرکے 50 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف محکمے نے انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں بجٹ 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر رواں مالی سال کے دوران 54 لاکھ روپے کر دیا یے۔

جبکہ محکمے اس اقدام سے ملازمین میں مایوسی کی لہر دوسر گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں