پنجاب کی جیلوں 100

محکمہ جیل پنجاب کے 16 افسران کی عید سے پہلے عیدی۔خوشی کی لہر دوڑ گئی

جعفر بن یار

محکمہ جیل پنجاب کے افسران کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ
اس سلسلے میں ایڈیشنل سیکرٹری پریزنز سید حسن رضا کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر اور ڈپٹی سیکرٹری پریزن عدیل حیدر نے بھی شرکت کی۔
پنجاب کی جیلوں
ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اس اجلاس میں جن افسران کو گریڈ اٹھارہ میں ترقی دی گئی ہے ان میں ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں تعینات سپرٹینڈنٹ علی اکبر ۔ظہیر احمد ورک سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور ، محمد مدثر سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن ،اختر اقبال سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور ، محمد ارشد سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر ،محمد ایوب سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خاں ،

جاوید اقبال سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال ،ملک لیاقت علی سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ ، عرفان سلیمان سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھکر ، حسن مجتبیٰ رضوی سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم ،عنبر نقوی سپرٹینڈنٹ وویمن جیل ملتان ،نازک شہزاد سپرٹینڈنٹ سب جیل شجاع آباد ، زمرد بانو سپرٹینڈنٹ انسپکٹوریٹ آف پریزن ، فرخ رشید سپرٹینڈنٹ انسپکٹوریٹ آف پریزنز ، صدیق گل سپرٹینڈنٹ انسپکٹوریٹ آف پریزنز اور ضرار افضل سپرٹینڈنٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ جیل پنجاب
معلوم ہوا ہے کہ
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی خصوصی کاوش سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری کے بعد عرصہ 2 سال سے ترقی کے منتظر 16 جیل افسران کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ
عیدالفطر کے بعد سپرٹینڈنٹ جیل گریڈ 18 سے سینئر سپرٹینڈنٹ جیل گریڈ 19 میں ترقی کے منتظر جیل افسران کے لئے بھی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے ترقی پانے والے تمام جیل افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے فرائض منصبی مزید محنت ، دیانتداری اور خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں