لاہور(رپورٹنگ آن لائن)گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کی پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا یکم جون سے 31جولائی تک سکول بند رہیں گے تفصیلات کے مطابق ملک میں گرمی کی شدت اورٹمپریچر بڑھنے کے باعث محکمہ تعلیم پنجاب نے گرمیوں کے چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جس کے پیش نظر یکم جون سے اکتیس جولائی تک سکول بند رہیں گے
اس سے قبل محکمہ تعلیم نے سکول صبح ساڑھے بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کے اوقات کار مقرر کئے تھے لیکن گرمی کی حدت بڑھنے کی وجہ سے اور لو کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے یکم جون سے تعطیلات کا اعلان کردیا ہے ۔