کراچی (رپورٹنگ آن لائن) محکمہ تعلیم سندھ نے تاریخ میں پہلی بار انتظامی عہدے ختم کرنیکا فیصلہ کرلیا، 20 سے زائد عہدے ختم کر دئیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں تمام انتظامی عہدے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، تاریخ میں پہلی بار انتظامی عہدے ختم کرنیکا فیصلہ ہوا۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ افسران کے 20 سے زائد عہدے ختم کر دئیے جائیں گے اور ان تمام عہدوں پر سینئر اساتذہ اورہیڈماسٹرتعینات ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ عہد ے ختم کرکے ان افسران کواسکولوں میں واپس بھیجا جائے گا ، صرف ڈائریکٹر اسکول اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کا عہدہ رہے گا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اضافی عہدوں کے باوجود محکمہ تعلیم میں بہتری نہ آسکی۔









