شہبازاکمل جندران۔۔۔
لاہور میں اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے قائمقام ڈائیریکٹر جنرل رضوان اکرم شیروانی، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عمران اسلم، ڈائیریکٹر ریجن سی لاہور قمر الحسن سجاد، ڈائیریکٹر ڈی جی خان محمد آصف اور ڈائیریکٹر ایکسائز سہیل ارشد کی مقدمہ نمبر 46/20میں ضمانتیں منظور کرلی ہیں جبکہ ایم آر اے ٹائی اپ لاہور شیخ نعیم قادر اور ایکسائز انسپکٹر شہزاد صفدرکی درخواستیں نامنظور کر دی ہیں۔

جس پر انسپکٹر شہزاد صفدر کو اینٹی کرپشن حکام نے موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ شیخ نعیم قادر احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔






