لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) معروف اداکارہ و ماڈل ماہ نور نے کہا ہے کہ محنت سے کام کرنا میرا جنون ہے ‘ فنکار ہمیشہ محنت اور لگن سے کام کرنے سے بنتا ہے اور شہرت فنی صلاحیتوں سے ملتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں ماہ نور نے کہا کہ ہمیشہ اپنے کردار کو حقیقی رنگ میں نبھاتی ہوں اس لیے شائقین میرے کردار اور پرفارمنس کو سراہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ کسی سے کوئی مخالفت نہیں تاہم با اخلاق لوگ پسند ہیں بد اخلاق لوگوں سے دور رہتی ہوں اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں ۔
