محمد شامی

محمد شامی کی دورہ آسٹریلیا کے لیے شامل نہ کرنے پر بھارتی ٹیم مینجمنٹ پر شدید تنقید

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارت کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد شامی نے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بھارتی مینجمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ اگر میں فٹ نہ ہوتا تو میں این سی اے میں ہوتا، رانجی ٹرافی کے میچز نہیں کھیل رہا ہوتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی فٹنس کے بارے میں قیاس آرائیوں پر انھوں نے واضح کیا کہ وہ مکمل طور پر میچ کے لیے فٹ تیار ہیں۔محمد شامی نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ چار روزہ رانجی ٹرافی میچ کھیلنے کے لیے فٹ ہیں تو انھیں قدرتی طور پر 50 اوورز کی کرکٹ کے لیے بھی فٹ ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے فٹنس کے بارے میں مجھ سے بات نہیں کی، انہیں بتانا میرا کام نہیں ہے.

انہیں مجھ سے پوچھنا چاہیے کہ میں فٹ ہوں کہ نہیں۔محمد شامی نے کہا کہ اگر میں چار روزہ میچ کھیل سکتا ہوں تو میں ون ڈے کیوں نہیں کھیل سکتا؟ اگر میں فٹ نہ ہوتا تو میں این سی اے میں ہوتا، رانجی ٹرافی کے میچز نہیں کھیل رہا ہوتا۔کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کے مطابق محمد شامی کو 2025ـ26 رانجی ٹرافی سیزن کے لیے بنگال کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو کہ 15 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے، جس میں ابھیمانیو ایشوران ٹیم کی قیادت کریں گے۔