محمد رضوان

محمد رضوان کا شاہین شاہ سے بال کٹوا نے پر خوشی کااظہار

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے بال کٹوانے پر خوشی کااظہار کیا ہے ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 24 سال بعد کھیلی جانے والی ہوم ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹرز نے قرنطینہ کیا اور اسی قرنطینہ کے دوران شاہین شاہ آفریدی حجام بنے۔

اس حوالے سے محمد رضوان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی سے اپنے بال کٹوانے کی خوشی ہے۔محمد رضوان نے بہترین ہیئر کٹ دینے پر شاہین شاہ آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا۔