ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے فون کال موصول ہوئی۔ فون پر گفتگو مبیں دونوں رہنماں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس گفتگو میں علاقائی پیش رفت اور خطے میں جاری خطرناک فوجی کشیدگی پر بات کی گئی۔
یہ کشیدگی بڑھتے ہوئے تنا کے باعث علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر امن و استحکام کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔بات چیت کے دوران بھارتی وزیر اعظم نے مملکت پر ہونے والے کھلے ایرانی حملوں کو مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مملکت کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے ہر حملے کی مذمت کی۔








