محسن نقوی 42

محسن نقوی کی ڈیرہ غازی خان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی پنجاب کی ستائش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی پنجاب کی ستائش کی ہے ۔

اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی پنجاب کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوںنے کہاکہ خوارجیوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ سی ٹی ڈی نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا۔ انہوںنے کہاکہ سی ٹی ڈی پنجاب کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے، سی ٹی ڈی پنجاب کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں