محسن نقوی 16

محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ریاض(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کےلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔سعودی عر ب کے دورے پر موجود پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور سعودی وزیرِ داخلہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کے درمیان ریاض میں ملاقات ہوئی ہے ۔

ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ سعودی وزیرِ داخلہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور سکیورٹی کے شعبے میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مملکت اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان سٹریٹجک شراکت کی مضبوطی اور دیرینہ تعلقات کی وسعت کا عکاس ہے۔دورے کے دوران پاکستان کے وزیرِ داخلہ نے ریاض ریجن میں متحدہ سکیورٹی آپریشنز سینٹر 911 کا دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں