محسن نقوی 53

محسن نقوی کی بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ 15 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ 15 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ۔ اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ محسن نقوی نے کہاکہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیںانہوںنے کہاکہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں