محسن نقوی 108

محسن نقوی کا سینئر صحافی و سپورٹس اینکر پرسن سیلم خالق کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سینئر صحافی و سپورٹس اینکر پرسن سیلم خالق کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سیلم خالق اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں