محسن نقوی 57

محسن نقوی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر بیرسٹر گوہر سے صرف ایک بار رابطہ ہوا ہے ،ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے اور نہ ہی کوئی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر بیرسٹر گوہر سے صرف ایک بار رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر کی جانب سے ان کے حتمی جواب کا انتظار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں اور نہ ہی کوئی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں