ذوالقرنین حیدر 20

محبت کے بغیر زندگی بے معنی ہے، محبت بانٹیں اور محبت سمیٹیں،ذوالقرنین حیدر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ محبت کے بغیر زندگی میں کچھ نہیں، لیکن ہم بلاوجہ دوسروں کے لیے نفرتیں اور کدورتیں پال لیتے ہیں، جس سے دوسروں کے بجائے خود ہمیں تکلیف پہنچتی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے زندگی میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، انہوں نے اپنی محنت کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا ہے۔

وہ لوگ آٹے میں نمک کے برابر ہیں جو سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوتے ہیں، تاہم میرے سمیت جس شخص نے بھی محنت کی، اسے اللہ تعالی کی ذات نے اس کا صلہ دیا۔ذوالقرنین حیدر نے مزید کہا کہ اداکار جب تک حیات رہتا ہے، وہ کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا۔ فنکار کی پہچان اس کا فن اور اس کی صلاحیتیں ہوتی ہیں، جو اسے لوگوں کے دلوں میں زندہ رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں محبت، خلوص اور مثبت سوچ کو فروغ دینا چاہیے۔ دوسروں کے لیے نفرت رکھنے کے بجائے محبت بانٹنی چاہیے، کیونکہ محبت دینے سے ہی محبت ملتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں