اکشے کمار

مجھے ٹرین میں لوٹا گیا، چور چپل تک لے گئے تھے، اکشے کمار کا انکشاف

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)کچھ سال پہلے بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر کے ساتھ ان کے ٹاک شو میں بات چیت کے دوران، اکشے کمار نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ انہیں ٹرین کے اندر لوٹ لیا گیا تھا اور چور ان کی چپل تک لے گئے تھے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے ٹرین میں لوٹ مار کے اپنے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ابھی 4500سے 5000 روپے کی شاپنگ کی تھی اور میں ان سب کے ساتھ ٹرین کے اندر چڑھ گیا،

میں ٹرین میں سو رہا تھا لیکن اچانک جب میری آنکھ کھلی تو میں نے دیکھا کہ کچھ ڈاکو ٹرین کے اندر موجود لوگوں سے سارا سامان لے رہے ہیں۔اکشے کمار نے کہا کہ پھر ڈاکو میرے قریب آئے اور میرا سارا سامان لے گئے،یہاں تک کہ انہوں نے میرے جوتے بھی نہیں چھوڑے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں کوئی شور مچاتا تو وہ مجھے گولی مار دیتے۔