فیصل واوڈا 21

مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر آتے نظر نہیں آ رہے،سینیٹرفیصل واوڈا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر آتے نظر نہیں آ رہے،یہ واضح ہے کہ اب جو گالم گلوچ کی لائن کو فالو کرے گا اس کے ساتھ دہشتگردوں والا سلوک ہوگا۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ برف نہیں پگھل رہی دونوں کے پاس دینے کو کچھ نہیں ہے، پی ٹی آئی کے اپنے اختلاف سالوں سے ہیں، ہم تو تائید کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی اچھی سیاست کر رہی ہے، اس کیلیے برف پہلے بھی پگھلی ہوئی تھی اور آج بھی پگھلی ہوئی ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اسمارٹ ہیں وہ دکھائیں گے کچھ اور کریں گے کچھ، وزیر اعلی کی کرسی ایسی ہے کہ کوئی اسے چھوڑنا نہیں چاہتا، بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر آئیں گے تو سب کرسیوں سے ہٹا دیے جائیں گے مگر ایسا ہونا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی نے خود 8 فروری کو ہڑتال اور پہیہ جام کی کال دی تھی، عاصمہ جہانگیر کنونشن میں وہ اور سلمان اکرم راجہ بھی پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو فارم 47 والی نہیں بلکہ اے کے 47 والی حکومت کہیں ان کو لائن پر لے آئے، پی ٹی آئی کا ضمانتی کوئی نہیں اور ن لیگ اور پی پی کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، گڈ بوائے بن کر یہ حکومت چلا رہے ہیں گاڑیاں انجوائے کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں