عامر خان

مجھے اپنے چھوٹے قد سے ڈر تھا،عوام سکرین پر قبول نہیں کریں گے، عامر خان

ممبئی ( رپورٹنگ آن لائن)بھارتی سپر سٹار عامر خان نے کہا ہے کہ کیریئر کی شروعات میں چھوٹے قد کے سبب ڈر تھا عوام سکرین پر قبول نہیں کریں گے۔

نانا پاٹیکر نے عامر خان کیلئے اپنی تازہ ترین فلم ونواس کی خصوصی سکریننگ کیلئے میزبانی کی۔اس موقع پر لیجنڈ فنکاروں نے خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔نانا پاٹیکر نے اداکار سے دریافت کیا کہ کبھی چھوٹے قد کی وجہ سے احساسِ کمتری کا شکار ہوئے ہیں؟ جس پر عامر خان نے بتایا کہ میں شروع میں سوچتا تھا کہ چھوٹے قد کے سبب مجھے سکرین پر قبول نہیں کیا جائے گا مگر یہ سب میرا وہم و خیال تھا، ان سب چیزوں سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔

اس پر نانا پاٹیکر نے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ پھر شکل و صورت کے اچھے ہیں، میں تو اپنے چہرے کو لے کر خود کو بہت کمتر محسوس کیا کرتا تھا، اس چہرے سے میں نے 50سال تک اس انڈسٹری میں کام کیا ہے، اچھا کام میری کامیابی کا سبب بنا۔عامر خان نے کہا کہ ہمیں اپنی کمی محسوس بہت زیادہ ہوتی ہے مگر اچھے کام کے سامنے یہ چیزیں معنی نہیں رکھتیں، اگر آپ خلوص اور دل سے صرف اپنا کام کریں تو باقی سب چیزیں اہمیت نہیں رکھتیں۔