لنزے گراہم 33

مجتبیٰ خامنہ ای کا انجام بھی وہی ہو گا جو والد کا ہوا،لنزے گراہم

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی و ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو دھمکی دے دی۔

ری پبلکن سینیٹر نے نئے سْپریم لیڈر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انجام بھی وہی ہو گا جو ان کے والد کا ہوا۔اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے تازہ انٹرویو میں مجبتیٰ حسینی خامنہ ای کی بطور سپریم لیڈر نامزدگی پر تبصرے سے گریز کیا اور مختصر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ جنگ ختم کرنیکا فیصلہ نیتن یاہو کے ساتھ اتفاقِ رائے سے کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ میری نیتن یاہو سے بات ہوئی ہے، فیصلہ درست وقت پر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں