اسماعیل بقائی 57

مجتبیٰ خامنہ ای صحت مند، جنگی حالات کے باعث عوام میں نہیں آرہے، اسماعیل بقائی

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت مند ہیں، وہ جنگی حالات کے باعث عوام میں نہیں آرہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا مصری اخبار کو انٹرویو میں کہنا تھا امریکا نے اسرائیل کی اشتعال انگیزی اور غلط اندازوں کی وجہ سے ایران جنگ چھیڑی۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی اب امریکی سفارت کاری پر بھروسہ نہیں کرے گا، امریکا اپنے مطالبات تھوپنے اور طاقت کا استعمال کرنے کے لئے سفارت کاری اور بات چیت کا دکھاوا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام بھی پہلے والے دھوکے کے بعد امریکا سے بات چیت کے لئے تیار نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں