بلاول بھٹو

متوازن بجٹ پیش کرنے پر بلاول بھٹوکی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو شاباش

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابط کر کے انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے متوازن بجٹ پیش کرنے پر شاباش دی اور سالانہ بجٹ کو سراہا،

دوران گفتگو وزیراعلی سندھ نے کہا کہ بدترین معاشی حالات میں بھی وفاق سندھ کے 229ارب نہیں دے رہا،مسائل کے باوجود عوام دوست اورکسانوں کی توقعات کے مطابق بجٹ پیش کیا،بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا سے بچا، ٹڈی دل اور غربت کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت کا بجٹ عوام کی ضروریات کے مطابق ہے، وفاق کا تعاون نہ ہونے کے باوجود بجٹ میں صحت، تعلیم اور زراعت کیلئے زیادہ فنڈز رکھے گئے،بلاول بھٹو نے کہا کہ بجٹ میں صحت، تعلیم اور زراعت کیلئے زیادہ فنڈز رکھ کر پارٹی کے منشور پر عمل کیا گیا،

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ناقابل برداشت مہنگائی کے حوالے کردیا ہے،سندھ حکومت نے نہ صرف سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا بلکہ شعبہ صحت کے فنڈز بھی بڑھائے،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں وہ اہلیت ہے اور نہ ہی نیت کہ وہ عوام کی فلاح کا سوچ سکے۔