ہمایوں اختر خان 20

متوازن آبادی، تعلیم، صحت اور بااختیار نوجوان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں،ہمایو ں خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایوںخان نے کہاہے کہ متوازن آبادی، تعلیم، صحت اور بااختیار نوجوان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں۔ عالمی یومِ آبادی پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آبادی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مؤثر منصوبہ بندی ناگزیر ہے،معیاری تعلیم، بنیادی صحت اور روزگار کے بہتر مواقع ہر شہری کا حق ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی فلاح، انسانی ترقی اور سماجی انصاف کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت، اداروں اور عوام کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ عالمی یومِ آبادی ہمیں ذمہ دارانہ منصوبہ بندی اور پائیدار ترقی کے عزم کی تجدید کا پیغام دیتا ہے،مضبوط، تعلیم یافتہ اور صحت مند معاشرہ ہی ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں