لاہور ہائی کورٹ 34

مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کیخلاف درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں جاری مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کے خلاف درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل نے میاں دائود ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء کی درخواست پر سماعت کی ۔دوران سماعت پنجاب پولیس اور قومی تحفظ کمیشن برائے انسانی حقوق نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ابھی تمام فریقین کا جواب عدالتی ریکارڈ پر نہیں،جن فریقین کے جوابات آئے ہیں انہیں پڑھنے اور عدالت کی معاونت کیلئے وقت درکار ہے، وکلا ء نے پولیس مقابلے فوری روکنے کیلئے حکم امتناعی کی درخواست دائر کی ہوئی ہے،استدعا ہے جاری پولیس مقابلے فوری روکنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے استدعا فوری منظور کرنے کی مسترد کر دی۔دوران سماعت درخواست گزار وکیل نے جواب الجواب کے لیے مہلت طلب کی جس پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں