جوڈیشل الاؤنس 34

ماہ نور قتل کیس، شوہر کو جرم ثابت ہونے پر موت،پانچ لاکھ جرمانے کی سزائیں

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر ماہ نورکے قتل کیس میں ملزم محمد رمضان کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج چوہدری شاہد حمید نے کیس کا فیصلہ جاری کیا، تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا گیا۔

ملزم کے خلاف 2024 میں تھانہ غازی آباد میں302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پراسیکیوٹر کے مطابق خاوند محمد رمضان نے اپنی بیوی ماہ نورکو گلا دبا کر قتل کیا تھا، ملزم خاوند اپنی بیوی کو ٹک ٹاک بنانے سے روکتا تھا ،بیوی کے باز نہ آنے پر قتل کر دیا ،جبکہ پراسیکیوٹر نے کیس میں 21 گواہ پیش کئے۔پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ملزم کے خلاف تمام تر شواہد موجود ہیں، جدید ڈیوائسز سے کیس کو ثابت کیا گیا جبکہ ملزم اتنا چالاک تھا کہ خود قتل کر ڈیڈ باڈی کو ہسپتال لے کے پھرتا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں