کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اپنے بلاک بسٹر ڈرامے ‘ہمسفر’ جیسے ہی ایک سکرپٹ میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔ماہرہ خان اور فواد خان کے ڈرامے ‘ہمسفر’ کے 10 سال مکمل ہونے پر ماہرہ نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔سیشن کے دوران انہوں نے ‘ہمسفر’ لکھنے والی فرحت اشتیاق کیلئے خصوصی پیغام میں کہا کہ آپ نے ‘خرد’ کے کردار کو بہت خوبصورتی سے لکھا تھا ، اب ایک اور رومانس ہو جائے؟۔ماہرہ کے ٹوئٹ کے جواب میں فرحت اشتیاق نے کہا کہ ‘ہوجائے ماہرہ، میری پیاری خرد۔’واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر’ 10 سال قبل 2011 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔
اشتہار
119
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









