فواد چودھری

مالیاتی سکینڈلز میں 2 خاندان نہ جگمگائیں یہ نہیں ہو سکتا،فواد چودھری

ملتان (رپورٹنگ آن لائن ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جہاں بھی کوئی مالیاتی سکینڈل ہو وہاں یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ 2 خاندان جگمگا نہ رہے ہوں۔ ملتان میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے دبئی پراپرٹی لیکس پر در عمل دیا کہ اس پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے، آپ نے 1 ارب ڈالر کیلئے یہاں بجلی، گیس کے بل کہاں کہاں پہنچ دیئے اور پاکستانیوں کا 11 ارب ڈالر باہر پڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دبئی لیکس پر تحقیقات ہونی چاہئیں، بانی پی ٹی آئی ان کو اس لیے برا لگتا ہے کہ وہ کرپشن کے خلاف بات کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی ان کے لیے اس لیے ویلن ہیں کہ وہ ان کی کرپشن پر بات کرتے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے بات ہوسکتی ہے اس کیلئے ماحول کی ضرورت ہے، ایک بار ماحول بنا دیں پھر سب سے بات ہو سکتی ہے لیکن ماحول بنانے کیلئے عدت کے کیسز کو ختم کرنا ہوگا۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ کسان رل رہا ہے اور یہاں کسانوں کے پیسے پر دبئی میں پراپرٹیز لی جارہی ہیں۔