وزیراعلیٰ عثمان بزدار 163

ماضی کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے مفادات پر تجارت کو ترجیح دی، وزیر اعلی پنجاب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے مفادات پر تجارت کو ترجیح دی، وزیراعظم کشمیر کے حقیقی وکیل ہیں، عمرا ن خان نے مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر کی بات کی،

ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے کشمیر کا سوداکرنے کی مذموم کوشش کی، سابق ادوار میں تنازعہ کشمیر کی بجائے ذاتی تعلقات کو پرموٹ کیا گیا، پاکستان کے سند یافتہ جعلساز الیکشن میں کشمیر کے جعلی وکیل بن کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے، وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر جرات مندانہ موقف اپنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں