وزیر اعلی پنجاب 143

ماضی کی حکومت نے پسماندہ اضلاع سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا، وزیر اعلی پنجاب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے پسماندہ اضلاع سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا،سابق حکمرانوں کی ترجیحات صرف ذاتی نمود و نمائش تھی، ہم ذاتی نمائش پر نہیں بلکہ صرف کام پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے دعوے کم اور کام زیادہ کئے ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا،

وزیراعلی پنجاب سے ڈیرہ غازی خان اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے وفود نے ملاقات کی، عثمان بزدار نے وفود کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات دیئے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کو ذاتی مسئلہ سمجھ کر حل کرتا ہوں، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے شہروں کے دورے کر رہا ہوں، ماضی کی حکومت نے پسماندہ اضلاع سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا،عثمان بزدار نے کہا کہ اب پنجاب کے پسماندہ اضلاع ترقی کی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں، اپنے قائد وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت وسائل کا رخ پسماندہ اضلاع کی جانب موڑا ہے، ترقی پنجاب کے ہر ضلع کا حق ہے، اب حالات ماضی کی طرح صرف حکمرانوں کے نہیں بلکہ عوام کے حالات بدل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں