ڈونلڈ ٹرمپ 13

مادورو کی گرفتاری کے لیے ایک خفیہ ہتھیار استعمال کیا جس نے دشمن کو چکرا دیا ، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ماہ کراکس میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے لیے کیے گئے آپریشن میں ایک نیا خفیہ ہتھیار استعمال کیا گیا، جسے ڈسٹریکٹر(حواس باختہ کرنے والا)کا نام دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ 3 جنوری کو جب امریکی ہیلی کاپٹر مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کے لیے کراکس میں اترے، تو اس ہتھیار نے وینزویلا کی فوج کی دفاعی صلاحیتوں کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا تھا۔

ٹرامپ کے مطابق اس خفیہ ہتھیار نے دشمن کی تمام فوجی مشینری کو ناکارہ بنا دیا تھا۔ وہ اپنے روسی اور چینی ساختہ میزائل تک نہیں چلا سکے، ہم نے بس بٹن دبایا اور کچھ بھی کام نہیں کر رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں