لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 53 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مادر ملت کا شمار تحریک پاکستان کی قدرآور شخصیات میں شمار ہوتا ہے ۔
پیرانہ سالی کے باوجود مادر ملت نے قائداعظم محمد علی جناح کاہر دم خیال رکھا ۔انہوں نے ماں، بہن اور بیٹی کے طورپر تحریک پاکستان میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ۔تحریک پاکستان میں خواتین کو منظم و متحرک کرنے میں محترمہ فاطمہ جناح کی خدمات انمٹ ہیں ۔مادر ملت نے قیام پاکستان، تکمیل پاکستان اور تعمیر پاکستان کے تینوں مراحل میں تاریخی کردار ادا کیا ۔
قیام پاکستان کے بعد تعمیر پاکستان کے لئے بھیوہ مثالی اور قدرآور شخصیت کے طورپر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔مادر ملت کے احسانات کو پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔اللہ تعالی مادر ملت کو جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے۔ آمین۔