کامران ٹیسوری 10

مادری زبانیں ہماری ثقافتی شناخت، تہذیبی ورثے اور قومی یکجہتی کا مضبوط ستون ہیں،گورنر سندھ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)کامران خان ٹیسوری نے مادری زبان کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مادری زبانیں ہماری ثقافتی شناخت، تہذیبی ورثے اور قومی یکجہتی کا مضبوط ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، فہم اور اعتماد میں اضافہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نصاب اور تعلیمی نظام میں مادری زبانوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو اپنی زبان، ثقافت اور اقدار سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبانوں کا تحفظ قومی ذمہ داری اور ثقافتی تنوع کا ضامن ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو زبانوں کے تحفظ اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں