وزیراعظم

ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں دعوت نہ ملنے پرحیران ہوں ، وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں پاکستان کومدعو نہ کرنے پرحیرت ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پہلے سے اقدامات کررہی ہے ، ہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کی طرف گامزن ہیں ، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 2021ءکی کانفرنس میں ترجیحات کا تعین کرچکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ اگر عالمی براداری ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے سنجیدہ ہے تو غور کرے ، کیوں کہ ہمارے گرین پاکستان کے لیے گیے گئے اقدامات ، 10 بلین ٹری سونامی ، فطرت پر مبنی حل ، اپنے دریاوں کی صفائی وغیرہ سے ہم نے 7 سالوں میں وسیع تجربہ حاصل کیا ہے ،

جب کہ عالمی سطح پر ہماری پالیسیوں کو تسلیم کیا گیا اور سراہا بھی جارہا ہے ، ہم کسی بھی ریاست کو اپنے تجربے سے سبق مدد کرنے کے لئے تیار ہیں