مائیک ہسی 163

مائیک ہسی نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل قرار دے دیا

سڈنی (ر پورٹنگ آن لائن)سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کورونا کے باعث مشکل قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو میں مائیک ہسی نے کہا کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہونا مشکل ہے ، کئی کرکٹ بورڈز بھارت میں کھیلنے کے لئے گھبراہٹ کا شکار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تو زیادہ ٹیمیں ہوں گی انڈین لیگ میں آٹھ ٹیمیں تھیں ، میچز مختلف بھارتی شہروں میں ہوں گیتو خطرہ بڑھ جائے گا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں متبادل پلان یو اے ای ہونا چاہیے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے، مائیک ہسی بھارتی لیگ کے دوران کورونا کا شکار ہوئے، صحتیاب ہو کر پرسوں آسٹریلیا پہنچے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پہلے ہی بھارت میں ایونٹ کے انعقاد کو مشکل قرار دے چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں