علی امین گنڈاپور

مائنس عمران خان کیلئے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا کہ صوبائی حکومت کو گرانے کی سازش ہورہی تھی تاہم بجٹ پاس کرکے انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی واحد حکومت کو ختم ہونے سے بچا لیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ایک منصوبہ تھا کہ کسی طرح صوبائی بجٹ پاس نہ ہو تاکہ صوبے میں مالیاتی ایمرجنسی اور گورنر راج لگا کر ہماری حکومت گرائی جا سکے۔ انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مائنس کرنے کیلئے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑے گا۔